مہر خبررساں ایجنسی نے ڈیلی میل کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کی فوجی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک خاتون جنرل لوری رابن سن جنگی کمانڈ کی سربراہ بن گئی ہیں ۔ اطلاعات کے مطابق ایئرفورس کی فور سٹار جنرل لوری رابن سن پہلی خاتون ہیں جو اعلیٰ ترین درجے کے امریکی جنگی کمانڈ کی سربراہ بنی ہیں۔
امریکی خاتون جنرل لوری رابن سن نے جمعہ کے روز امریکی ریاست کولاراڈو میں نارتھ امریکن ایرو سپیس ڈیفنس کمانڈ اینڈ یو ایس ناردن کا چارج سنبھال لیا ہے ۔
جنرل لوری رابن سن کمانڈ اینڈ کنٹرول میں شاندار بیک گراﺅنڈ رکھتی ہیں وہ بیرون ملک بھی آپریشنز میں حصہ لے چکی ہیں۔اس عہدے کا چارج سنبھالنے سے پہلے جب وہ پیسیفک ایئر فورسز کی کمانڈر تھیں تو تقریباََ دنیا کے آدھے حصے سے زیادہ کا علاقہ ان کے ذمہ تھا ۔
اس سے قبل رواں سال مارچ میں امریکی وزیر دفاع ایش کارٹر نے اعلان کیا تھاکہ جنرل لوری رابنسن کو امریکی فوج کی ناردرن کمانڈ کی سربراہی کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔جنرل لوری رابن سن نے 1982میں امریکی فضائیہ میں شمولیت اختیار کی تھی۔
آپ کا تبصرہ