پاکستان میں 2 مجرمان کو علی الصبح بھانسی دے دی گئی

پاکستان کے علاقہ ہری پور کی سینٹرل جیل میں سزائے موت کے 2 مجرمان کو علی الصبح بھانسی دے دی گئی۔

مہر خبررساں ایجنسی نےایکسپریس نیوزکےحوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے علاقہ ہری پور کی سینٹرل جیل میں سزائے موت کے 2 مجرمان کو علی الصبح بھانسی دے دی گئی۔ اطلاعات کےمطابق ہری پورکی سینٹرل جیل میں سزائے موت کے دو مجرموں فرہاد اورعلی رضا کو علی الصبح تختہ دارپرلٹکا دیا گیا۔ دونوں مجرموں کوسزا بھی سیشن کورٹ چارسدہ نے ہی سنا ئی تھی۔ مجرم فرہاد نے 1997 میں2 افراد کو قتل کیا تھا جب کہ مجرم علی رضا نے 2004 میں اپنے قریبی رشتہ دار کو قتل کیا تھا۔ دونوں مجرموں کی رحم کی اپیلیں بھی سپریم کورٹ سے مستردہوچکی تھیں، تختہ دار پر لٹکائے جانے والے دونوں مجرموں کا تعلق چارسدہ سے ہے۔

News Code 1863616

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 10 =