22 اپریل، 2016، 12:24 PM

ایران کے خلاف بڑے اور چھوٹے شیاطین کی سازشیں جاری

ایران کے خلاف بڑے اور چھوٹے شیاطین کی  سازشیں جاری

اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف بڑے شیطان امریکہ اور اس کے اتحادی چھوٹے شیاطین کی سازشوں کا سلسلہ پیہم اور مسلسل جاری ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف بڑے شیطان امریکہ اور اس کے اتحادی چھوٹے شیاطین کی  سازشوں کا سلسلہ  پیہم اور مسلسل جاری ہے۔بڑے شیطان نے اب ایران کا مقابلہ کرنے کے لئے اپنے اذناب، ایجنٹوں اور چھوٹے شیاطین کو آگے کردیا ہے اور خود بڑے شیطان نے ان کی پشتپناہی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ تمام فیصلے خلیج فارس تعاون کونسل میں کئے گئے ہیں۔ بڑے شیطان نے چھوٹے شیاطین کو یقین دلایا ہے کہ وہ ان کی ہر قسم کی مدد کرنے کے لئے تیار ہے اور انھیں تمام بیرونی خطرات سے بچانے کی ہر ممکن کوشش کرےگا۔ بڑے شیطان نے خلیج فارس تعاون کونسل کے رکن ممالک میں میزائلوں کی تنصیب کا فیصلہ بھی کیا ہے بڑے شیطان نے خلیج فارس تعاون کونسل کے رکن ممالک کا اللہ تعالی پر سے بھروسہ اور اعتماد بھی ختم کردیا ہے اور انھیں یہ باور کرادیا ہے کہ اگر تمہیں  بچائے گا تو امریکہ ہی بجآئے گا لیکن سوال یہ ہے کہ کیا امریکہ خلیج فارس تعاون کونسل کے رکن ممالک  کو اسرائيل کے خطرے سے بھی بچا سکتا ہے؟  ۔ امریکہ کی خلیج فارس کونسل کے رکن ممالک کو یہ باور کرانے کی بھی کوشش ہے کہ اسرائیل ان کا دشمن نہیں بلکہ ایران ان کا دشمن ہے اور سعودی اور یہودی آپس میں بھائی بھائی ہیں ۔ذرائع کے مطابق سعودی عرب آجکل امریکہ کے اشارے پر رقص کررہا ہے کیونکہ وہ ذمہ داری جو کل تک امریکہ کے ہاتھ میں تھی وہ اب امریکہ نے سعودی عرب کے حوالے کردی ہے کل تک امریکہ ایران اور حزب اللہ لبنان کے خلاف اقتصادی پابندیاں عائد کرنے اور انھیں دہشت گرد اور دہشت گردوں کا حامی قراردینے کی کوشش کر رہا تھا اور اسے اس سلسلے میں سعودی عرب کی حمایت اور پشتپناہی حاصل تھی لیکن آج  اس نے وہی ذمہ داری سعودی عرب کے حوالے کردی ہے اور سعودی عرب نے بڑے شیطان کو یقین دلایا ہے کہ وہ ایران کے خلاف ہر اقدام اٹھانے کے لئے تیار ہے لیکن شرط یہ ہے کہ امریکہ بھی اس کا ساتھ دے۔ بڑے اور چھوٹے شیاطن کے درمیان اختلافات بھی پائے جاتے ہیں لیکن وہ اسلام اور ایران کے خلاف متحد نظر آتے ہیں۔

News ID 1863477

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha