مہر خبررساں ایجنسی نے بی بی سی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ لندن میٹرو پولیٹن پولیس کا کہنا ہے کہ ہیتھرو ایئر پورٹ پر لینڈنگ سے قبل مسافر طیارہ سے ایک ڈرون ٹکرایا ہے تاہم تمام مسافر محفوظ ہیں۔
اطلاعات کے مطابق جنیوا سے لندن آنے والی برٹش ایئر ویز کی اس پرواز میں 132 مسافر اورعملے کے پانچ ارکان سوار تھے۔لینڈنگ کے بعد طیارے کے پائلٹ نے بتایا شاید ایئر بس اے 320 کے سامنے والے حصے سے کوئی ڈرون ٹکرایا تھا۔ہیتھرو ہوائی اڈے کی ایوی ایشن پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔بی بی سی کے مطابق برٹش ایئر ویز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہمارے طیارے نے بہ حفاظت لینڈ کیا ہے۔ ہمارے انجینئرز نے اس کا مکمل جائزہ لیا ہے اور وہ اپنی اگلی پرواز کے لیے تیار ہے۔‘ترجمان نے مزید کہا کہ ’ایئر لائن پولیس کو تحقیقات میں ہر قسم کی مدد فراہم کرے گی۔ ترجمان کے مطابق ہوائی اڈوں کے قریب ڈرون اڑانا بالکل ناقابل قبول ہے۔ جو بھی قانون کی خلاف ورزی کرے گا انھیں سخت سزا کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے جس میں جیل بھی شامل ہے۔
آپ کا تبصرہ