2 اپریل، 2016، 10:38 AM

امریکی صدر نےدہشت گردوں کی ایٹمی مواد تک رسائی روکنے پر تاکید کی

امریکی صدر نےدہشت گردوں کی ایٹمی مواد تک رسائی روکنے پر تاکید کی

واشنگٹن میں ہونے والی عالمی جوہری کانفرنس کے دوسرے اور آخری روز کانفرنس میں موجود50 سے زائد عالمی رہنماؤں سے خطاب کرتے ہوئے امریکی اوبامہ نے کہا ہےکہ داعش جیسے وہابی دہشت گردوں کے ناپاک عزآئم خوفناک ہیں لہذا دہشت گردوں کی ایٹمی مواد تک رسائی روکنے کی کوشش بہت ضروری ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ واشنگٹن میں ہونے والی عالمی جوہری کانفرنس کے دوسرے اور آخری روز کانفرنس میں موجود50 سے زائد عالمی رہنماؤں سے خطاب کرتے ہوئے امریکی  اوبامہ نے کہا ہےکہ داعش جیسے وہابی دہشت گردوں کے ناپاک عزآئم خوفناک ہیں لہذا دہشت گردوں کی ایٹمی مواد تک رسائی روکنے کی کوشش بہت ضروری ہے۔ اوبامہ نے کہا کہ داعش کی جانب سے منظرِعام پر آنے والی اس ویڈیو سے دہشت گردوں کے عزائم کا بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے، جس میں انھیں بیلجیم کے ایک ایٹمی سائنسدان اور کیمیائی اور جراثیمی ہتھیاروں پر نظر رکھتے دیکھا جا سکتا ہے۔ اوبامہ نے کہا کہ ہماری مشترکہ کوششوں ہی کی وجہ سے ابھی تک کوئی دہشت پسند گروپ ایٹم بم یا جوہری مواد سے تیار شْدہ ’ڈرٹی بم‘  تک رسائی نہیں حاصل کر سکا۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ اگر ایٹم بم یا جوہری مواد وہابی دہشت گردوں کے ہاتھ لگ گیا تو وہ اسے یقینی طور پر زیادہ سے زیادہ معصوم انسانوں کو ہلاک کرنے کیلیے استعمال کریں گے۔ امریکی صدر نے یہ بھی بتایا کہ دنیا بھر میں اندازاً دو ہزار ٹن جوہری مواد موجود ہے اور ایسا نہیں ہے کہ یہ سارا ہی مواد مناسب طریقے سے محفوظ بھی ہے۔ اوبامہ نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ایک ایسا بم بھی پوری دنیا کو ہلا کررکھ سکتا ہے، جس میں محض ایک سیب کے سائز کے برابر جوہری مواد استعمال کیا گیا ہو۔

News ID 1863001

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha