مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے ڈائریکٹر یوکیا آمانو نے گروپ1+5 کے نمائندوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے ایٹمی معاہدے پر اپنے وعدوں سے بھی بڑھ کر عمل کیا ہے۔
آمانو نے کہا کہ اس وقت ایران کے ایٹمی پروگرام پر قوی نگرانی جاری ہے ایران نے ایٹمی معاہدے سے بھی بڑھ کر ایٹمی ایجنسی کے ساتھ تعاون کیا ہے جس پر ہم ایران کے شکر کزار ہیں۔
آمانو چين، امریکہ، فرانس کے صدور اور برطانوی وزير اعظم نیز یورپی کونسل کے سربراہ ، جرمنی کے وزير دفاع ، یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ ، امریکہ میں روسی سفیر کے ہمراہ ایٹمی سکیورٹی کے اجلاس میں شرکت کے لئے واشنگٹن میں ہیں ۔
ادھر امریکی صدر کا کہنا ہے کہ چند ایٹمی پابندیوں کے علاوہ باقی پابندیاں ایران کے خلاف بدستور باقی ہیں۔
آپ کا تبصرہ