مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی ایک اعلی سیاسی اور اقتصادی وفد کے ہمراہ آج سہ پہر کو آسٹریا روانہ ہوں گے۔ ایرانی صدر آسٹریا کے صدر ہانس فیشر کی سرکاری دعوت پر آسٹریا کا سفرکررہے ہیں ۔اس سفر میں صدر حسن روحانی اور آسٹریا کے صدر باہمی تعلقات ، علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ صدر حسن روحانی آسٹریا میں تاجروں کے ایک اجلاس سے بھی خطاب کریں گےاور باہمی تعاون کی چند دستاویزات پر بھی دستخط کریں گے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی ایک اعلی سیاسی اور اقتصادی وفد کے ہمراہ آج سہ پہر کو آسٹریا روانہ ہوں گے۔
News ID 1862906
آپ کا تبصرہ