مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران سمیت دنیا بھرمیں آج موسم بہارکی آمد اور نئے سال ک تحویل کے موقع پر عید نوروز منائی جارہی ہے کئی ملکوں میں جشن نوروزکی خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا جارہا ہے ۔
ایران ، افغانستان، کردستان ،تاجیکستان، ازبکستان ،مغربی چین ، بھارت ، عراق ، ترکی اورپاکستان سمیت کئی ملکوں میں ہرسال 20مارچ کوموسم بہارکے استقبال کےلیے عید نوروز منائی جاتی ہے۔
نوروز قدیم ترین تہوارہے جو موسم بہارکی آمد کے جشن کے طورپرمنایا جاتا ہے ۔ نوروز کا آغاز زرعی معاشرے سے ہوا تھا جب کسان فصل بونے کا آغاز کرتے تھے۔
افغانستان اور ایران میں روایتی سال کا آغاز بھی نوروز کے پہلے روز سے کیا جاتا ہے۔ پاکستان کے بعض شمالی علاقوں میں بھی یہ تہوار منایاجاتا ہے۔
نوروزکے دن لوگ ایک دوسرے کو مبارک باد دیتے اور خوشیاں مناتے ہیں۔ عید کے تہوار کی طرح گھروں میں دعوتوں کا اہتمام کیا جاتا ہے اور آنے والے نئے سال میں سلامتی اور ترقی کی دعائیں کی جاتی ہیں۔
![ایران سمیت دنیا کے متعدد ممالک میں عید نوروز منائی جارہی ہے ایران سمیت دنیا کے متعدد ممالک میں عید نوروز منائی جارہی ہے](https://media.mehrnews.com/d/2016/03/16/3/2030471.jpg?ts=1486462047399)
ایران سمیت دنیا بھرمیں آج موسم بہارکی آمد اور نئے سال ک تحویل کے موقع پر عید نوروز منائی جارہی ہے کئی ملکوں میں جشن نوروزکی خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا جارہا ہے ۔
News ID 1862674
آپ کا تبصرہ