مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے سابق صدر حامد کرزائی جلال آباد میں بھارتی قونصل خانے پر حالیہ حملے کا الزام پاکستان پر عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو بھارت اور افغانستان کے درمیان تعلقات برداشت نہیں۔ اطلاعات کے مطابق افغانستان کے سابق صدر نے بھارتی اخبار کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو بھارت اور افغانستان کے باہمی تعلقات سے چڑ ہے اسی لئے وہ بھارتی قونصل خانوں یا افغانستان پر حملے کرتے ہیں اور جلال آباد میں بھارتی قونصل خانے پر حملہ اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے ۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان سے ہونے والی دہشت گردی کی واحد وجہ افغانستان اور پاکستان کے درمیان تعلقات میں مسائل کی ہے۔ انہوں نے یہ بھی الزام عائد کیا کہ شدت پسند تنظیموں کی پناہ گاہیں اور تربیتی کیمپ پاکستان میں موجود ہیں اور شدت پسند سرحد پار سے آکر افغانستان میں حملے کرتے ہیں۔
افغانستان کے سابق صدر حامد کرزائی جلال آباد میں بھارتی قونصل خانے پر حالیہ حملے کا الزام پاکستان پر عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو بھارت اور افغانستان کے درمیان تعلقات برداشت نہیں۔
News ID 1862279
آپ کا تبصرہ