مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکہ اور اسرائیل نواز عرب ممالک سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین، قطر اور کویت نے عراق، شام ، یمن اور لیبیا میں دہشت گردوں کے ذریعہ تباہی پھیلانے کے بعد اب لبنان کے خلاف بھیانک سازشوں کا آغاز کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق سعودی عرب خطے میں آگ سے کھیل رہا ہے سعودی عرب ، یمن میں آگ کے شعلے برسا رہا ہے اور اس نے یمن میں اب تک ہزاروں یمنی شہریوں کو شہید کردیا ہےاور بمباری میں یمن کے تمام بنیادی ڈھانچوں کو تباہ و برباد کردیا ہےسعودی عرب یمن کے علاوہ شام ، عراق اور لیبیا میں بھی آگ سے بازی رہا ہے اور ان ممالک میں وہ وہابی دہشت گردوں کی پشتپناہی کررہا ہے سعودی عرب اپنے ملک کے اندر مشرقی علاقوں میں بھی پرامن عوام کو طاقت کے زور پر کچل رہا ہے۔ عرب ذرائع کے مطابق سعودی عرب اور اس کی اتحادی عرب ریاستیں متحدہ عرب امارات، کویت، قطر اور بحرین بھی سعودیہ کے ساتھ ملکر شیطانی کھیل کھیل رہے ہیں خلیجی عرب ریاستوں کی آگ سے بازی انھیں مہنگی پڑ سکتی ہے اور عجب نہیں کہ آگ کے شعلے ایک دن سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے دامنگیر بھی ہوجائیں سعودی عرب نے لبنان کی مالی امداد بند کرنے کا اعلان کیا اور اس کے بعد خلیجی ریاستوں نے بھی لبنان کے خلاف یہی زبان استعمال کی۔ سعودی عرب اور خلیج ریاستوں نے اپنے شہریوں کو لبنان کا سفر کرنے سے بھی منع کردیا ہے اسطرح سعودی عرب لبنانی حکومت کو اپنے سامنے گھٹنے ٹیکنے اور لبنان پر اپنی مرضی مسلط کرنے کرنے کی ناکام کوشش کررہا ہے کیونکہ لبنان نے ایران کے خلاف سعودی عرب کےمسودے پر دستخط کرنے سے انکار کردیا تھا عرب ذرائع کے مطابق سعودی عرب اور اس کے اتحادی عرب ممالک امریکہ کے اشاروں پر ایسا کھیل کھیل رہے ہیں جس میں امریکہ انھیں صدام کی طرح تنہا چھوڑ سکتا ہے۔ امریکہ نے ایران کے خلاف عراق جنگ میں صدام کی بھر پور حمایت کی لیکن آخر کار امریکہ نے صدام کو تختہ دار پر لٹکا دیا ساید وہی تختہ دار سعودی عرب کےڈکٹیٹر بادشاہ ملک سلمان اور خلیجی ریاستوں کے بادشاہوں کی انتظار میں ہے۔ سعودی عرب سمیت خلیجی ریاستیں پاکستان اور افغانستان میں بھی عدم استحکام پیدا کرنے کے لئے وہابی دہشت گرد گروہوں کی مدد کررہی ہیں اور اللہ تعالی امریکہ نواز عرب بادشاہوں کا اسی طرح تختہ الٹ دے گا جس طرح اس نے ایران کے بادشاہ اور عراق میں صدام معدوم کا تختہ الٹ د؛ا تھا اللہ تعالی کی ظالم و جابر بادشاہوں پر قریبی اور کڑی نظر ہے۔
امریکی عربوں کی عراق، شام ،یمن اور لیبیا کے بعد لبنان کے خلاف بھیانک سازشیں
امریکہ اور اسرائیل نواز عرب ممالک سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین، قطر اور کویت نے عراق، شام ،یمن اور لیبیا میں دہشت گردوں کے ذریعہ تباہی پھیلانے کے بعد اب لبنان کے خلاف بھیانک سازشوں کا آغاز کردیا ہے۔
News ID 1862091
آپ کا تبصرہ