24 فروری، 2016، 2:00 PM

اٹلی میں امریکی سفیر وزارت خارجہ میں طلب

اٹلی میں امریکی سفیر وزارت خارجہ میں طلب

اٹلی کے سابق وزیراعظم سلویو برلسکونی کی جاسوسی کی خبر منظر عام پر آنے کے بعد اٹلی کی وزارت خارجہ نے امریکی سفیر کو طلب کر لیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہاٹلی کے سابق وزیراعظم سلویو برلسکونی کی جاسوسی کی خبر منظر عام پر آنے کے بعد اٹلی کی وزارت خارجہ نے امریکی سفیر کو طلب کر لیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق امریکی ادارے نیشنل سیکورٹی ایجنسی نے سابق وزیراعظم برلسکونی اور انکے عملے کی ٹیلیفون پر ہونے والی گفتگو ریکارڈ کی ۔امریکہ کے راز افشا کرنے والی ویب سائٹ وکی لیکس کے حوالے سے لکھا ہے کہ امریکی ادارے نے دو ہزار آٹھ اور دو ہزار گیارہ کے درمیان سابق وزیراعظم کے فون ٹیپ کئے۔ فون اسوقت ٹیپ کئے گئے جب اٹلی کی حکومت یورو زون کے قرضوں کے بحران میں الجھی ہوئی تھی۔ سابق امریکی وزیر خزانہ ٹموتھی گیتھنر نے اپنی کتاب میں لکھا ہے کہ یورپی یونین نے برلسکونی کو اقتدار سے ہٹانے کے لئے امریکہ سے رابطہ کیا تھا۔

News ID 1862066

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha