22 فروری، 2016، 2:16 PM

عراق کے 15 ہزار رضاکار دستے موصل کو آزاد کرانے کے لئے آمادہ

عراق کے 15 ہزار رضاکار دستے موصل کو آزاد کرانے کے لئے آمادہ

عراقی پارلیمنٹ میں صوبہ نینوا کے پارلیمانی نمائندے زاہد الخاتونی نے کہا ہے کہ عراقی فوج کے ہمراہ 15 ہزار رضاکار دستے موصل شہر کو وہابی تکفیری دہشت گردوں سے آزاد کرانے کے لئے آمادہ ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراقی پارلیمنٹ میں صوبہ نینوا کے پارلیمانی نمائندے زاہد الخاتونی نے کہا ہے کہ عراقی فوج کے ہمراہ 15 ہزار رضاکار دستے موصل شہر کو وہابی تکفیری دہشت گردوں سے آزاد کرانے کے لئے آمادہ ہیں۔

اطلاعات کے مطابق نیوینا کے نمائندے نے کہا کہ عراقی عوام موصل کو آزاد کرانے کے لئے مصمم ہیں اورعراقی فوج کے ہمراہ 15 ہزار رضاکار دستے موصل کو آزاد کرانے کے لئے بالکل آمادہ ہیں۔

اس سے قبل حیدر العبادی نے موصل کو داعش سے آزاد کرانے کے لئے عنقریب  کارروائی کرنے کا اعلان کیا تھا عراقی وزير اعظم نے کہا تھا کہ سال 2016 داعش کے عراق سے خاتمہ کا سال ہوگا۔

News ID 1862023

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha