مصری فوج کے 5 اہلکار ہلاک

مصر کے صحرائے سینا میں ایک بم دھماکے کے نتیجے میں 5 مصری فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مصر کے صحرائے سینا میں ایک بم دھماکے کے نتیجے میں 5 مصری فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق بم سڑک کے کنارے نصب کیا گیا تھا جس کے ذریعہ مصری فوج کی بکتر بند گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا ۔ عرب ذرائع کے مطابق صحرائے سینا کے شمال میں الشیخ زوائد علاقہ میں  یہ دھماکہ ہوا ہے۔واضح رہے کہ مصر میں وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے افراد سرگرم ہیں جو مصری فوج کو اپنی دہشت گردانہ کارروائیوں کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

News Code 1861812

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha