مصر میں بم دھماکے میں 12 فوجی ہلاک و زخمی

عرب ذرائع کے مطابق مصر کے علاقہ شیخ الزوید میں بم دھماکے کے نتیجے میں 6 مصری فوجی ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے معا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مصر کے علاقہ شیخ الزوید میں بم دھماکے کے نتیجے میں 6 مصری فوجی ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے ہیں۔ مصر کے سکیورٹی ذرائع کے مطابق مصری فوج کی گشتی پارٹی کی راہ میں ایک بم دھماکہ کیا گيا جس کے نتیجے میں 12 مصری فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔دھماکے کے بعد مصری فورسز نے حادثے کی جگہ کا محاصرہ کرلیا اور ہلاک اور زخمی ہونے والے اہلکاروں کو اسپتال منتقل کردیا۔بعض زخمی فوجیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے اور ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

News Code 1864417

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha