مہر خبررساں ایجنسی نے ڈیلی پاکستان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے سابق صدر حامد کرزائی نے کہاہے کہ افغان امن عمل کو بہتر بنانے کے لیے روس ایران اوربھارت کو بھی شامل کیا جائے۔ روس نے افغانستان میں امن عمل کی حمایت کا اعلان کیا ہے جبکہ افغان فوج کا ایک پینتالیس رکنی دستہ تربیتی مشن کے لیے روس روانہ ہوگیا ہے۔اطلاعات کے مطابق ایک تقریب سے خطاب میں افغانستان کے سابق صدر حامد کرزائی نے کہا کہ افغان عمل کو بہتر بنانے کے لیے روس ایران اوربھارت کو بھی شامل کیا جائے،اس موقع پر کابل میں روس کے سفیر الکسانڈر مانتیسکی نے کہاکہ ان کا ملک افغانستان میں ایک ایسے سیاسی تصفیہ کا حامی ہے جو پرامن طریقے سے تنازعے کا خاتمہ ممکن بنائے، ہماری نظر میں جنگ اس مسئلے کا حل نہیں، اسی لیے ہم امن عمل کی حمایت کرتے ہیں۔
افغانستان کے سابق صدر حامد کرزائی نے کہاہے کہ افغان امن عمل کو بہتر بنانے کے لیے روس ایران اوربھارت کو بھی شامل کیا جائے۔
News ID 1861704
آپ کا تبصرہ