مہر خبررساں ایجنسی نے افغان ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان میں قیام امن سے متعلق دو روزہ کانفرنس قطر میں منعقد ہوئی کانفرنس کا انعقاد کینیڈا کی غیرسرکاری تنظیم پگ واش نے کیا کانفرنس میں افغان طالبان کے نمایندوں نے شرکت کی جبکہ افغان حکومت نے اپنا نمائندہ بھیجنے سے انکار کردیا۔ کانفرنس کے دوران افغان طالبان نے امن عمل کا حصہ بننے کیلئے 3مطالبات رکھے ۔ افغان طالبان نے مطالبہ کیا کہ ہمارے ساتھی قیدیوں کو رہا کیا جائے، جن ساتھیوں کے سروں پر انعامی رقم ہے وہ ختم کی جائے جبکہ بلیک لسٹ کو بھی ختم کیا جائے۔ افغان طالبان نے تیسرا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی امارات کے قیام کے لیے آفیشل جگہ دی جائے۔
افغان طالبان کی جانب سے سابق وزیراعظم احمد شاہ احمدزئی ، وحیدمزدا،قاضی حسن حق یار، محمد مزمل اورحاجی فرید شریک ہوئے۔
قطر میں افغانستان سے متعلق مذاکرات میں افغان حکومت کے نمائندے نے شرکت نہیں کی
افغانستان میں قیام امن سے متعلق دو روزہ کانفرنس قطر میں منعقد ہوئی کانفرنس کا انعقاد کینیڈا کی غیرسرکاری تنظیم پگ واش نے کیا کانفرنس میں افغان طالبان کے نمایندوں نے شرکت کی جبکہ افغان حکومت نے اپنا نمائندہ بھیجنے سے انکار کردیا۔
News ID 1861354
آپ کا تبصرہ