3 فروری، 2016، 12:28 PM

فرانس میں اسکولوں کے اندر سگریٹ نوشی کی اجازت

فرانس میں اسکولوں کے اندر سگریٹ نوشی کی اجازت

فرانس میں بعض اسکولوں نے دہشت گردی کے پیش نظر طالب علموں کو اسکولوں کے اندر سگریٹ نوشی کی اجازت دینا شروع کردی ہے ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فرانس میں بعض اسکولوں نے دہشت گردی کے پیش نظر طالب علموں کو اسکولوں کے اندر سگریٹ نوشی کی اجازت دینا شروع کردی ہے۔ فرانس میں طلبہ کو اسکول سے باہر جاکر سگریٹ نوشی کرنی پڑتی تھی ۔ پیرس حملوں کے بعد اسکول ایڈمنسٹریٹرز یونین طلبہ کو اسکولوں کے اندر سگریٹ نوشی کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا تھا ۔ تاہم یہ وزارت صحت نے اس کی منظوری نہیں دی تھی۔
یونین کے ایک عہدے دار کے مطابق کچھ اسکولوں نے اجازت کے بغیر ہی طلبہ کو اسکولوں کے اندر سگریٹ نوشی کی اجازت دے دی ہے ۔ تمباکو نوشی صحت کے لیے انتہائی مضر ہے لیکن حکومتی اعداد و شمار کے مطابق ایک تہائی فرانسیسی نوجوان تمباکو نوشی کرتے ہیں۔

News ID 1861551

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha