مہر خبررسان ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر پشاور میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر کینٹ کے علاقے میں تمام سرکاری و نجی اسکولوں کو بند کردیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق محکمہ تعلیم نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر کینٹ کے علاقے میں واقع تمام سرکاری و نجی اسکول بند کرا دیئے ہیں۔ محکمہ تعلیم نے کینٹ نوتھیہ اور گلبرگ کے علاقوں میں اسکول بند رکھنے کی ہدایت کی ہے۔
ای ڈی او محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ ہم نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر صرف کینٹ کے علاقے میں اسکول بند کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ دوسری جانب سکیورٹی خدشات کے باعث اسکول بند کرنے کی خبر جیسے ہی شہر کے دوسرے علاقوں میں پہنچی تو وہاں بھی بہت سے سرکاری و نجی اسکولز بند کر دیئے گئے ہیں جب کہ والدین خوف کے مارے اپنے بچوں کو لینے اسکول پہنچ گئے ہیں۔
واضح رہے کہ دسمبر 2014 میں بھی پشاور میں آرمی پبلک اسکول پر وہابی دہشت گردوں کے حملے میں 144 طالب علموں سمیت 148 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔وہابی دہشت گردوں سے پاکستان کو اس وقت زبردست خطرہ لاحق ہے۔
آپ کا تبصرہ