مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین میں شنگھائی کے سابق میئر آئی باؤ جون کے خلاف کرپشن کے الزام میں تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں ۔ سابق میئر کے خلاف سخت اقدامات کیے جارہے ہیں جن میں اس کی کڑی نگرانی ، نظر بندی اور گرفتاری بھی ہو سکتی ہے ۔ آئی کو کمیونسٹ پارٹی سے نکال دیا گیا ہے اور ڈسپلن کی سنگین خلاف ورزی کرنے پر اسے عہدے سے بھی برطرف کر دیا گیا ہے ۔ سرکاری طورپر جاری کیے گئے بیان کے مطابق آئی پر تحقیقات میں تعاون نہ کرنے ، رشوت لینے ، سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے کے الزامات ہیں ۔
چین میں شنگھائی کے سابق میئر آئی باؤ جون کے خلاف کرپشن کے الزام میں تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں ۔
News ID 1861425
آپ کا تبصرہ