26 جنوری، 2016، 12:02 PM

ترکی نے بہت بڑی غلطی کا ارتکاب کیا

ترکی نے بہت بڑی غلطی کا ارتکاب کیا

روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے شام میں روس کی عدم مداخلت اور صرف وہابی دہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں مدد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی نے روسی جہاز گرا کر بہت بڑی غلطی کا ارتکاب کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے شام میں روس کی عدم مداخلت اور صرف وہابی دہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں مدد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ  ترکی نے روسی جہاز گرا کر بہت بڑی غلطی کا ارتکاب کیا۔

روسی صدر نے کہا کہ روس نے شام کی حکومت کی درخواست پر دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کیا اور روس شام کے معاملات میں کسی قسم کی مداخلت نہیں کررہا ہے روس کی مدد صرف دہشت گردوں کے ساتھ مقابلہ کرنے تک محدود ہے پوتین نے کہا کہ دہشت گردوں کے خاتمہ تک روسی حکومت شام کی حکومت کی حمایت جاری رکھےگی۔ روسی صدر نے شام میں تعینات روسی فوجیوں کی بھی قدردانی اور تعریف کی ۔

News ID 1861358

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha