مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذراغع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس نے سیارچوں کے خلاف استعمال کیا جانے والا جوہری اسلحہ بنانے کا اعلان کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق عالمی برادری نے روس سے درخواست کی ہے کہ وہ سیارچوں کے خلاف استعمال کیا جانے والا جوہری اسلحہ بنائے، یوں ان سیارچوں کو ختم کر دیا جائے گا جن کے زمین سے ٹکراؤ کا خطرہ پیدا ہو۔واضح رہے کہ 2012 سے 2015 تک یورپی اتحاد کی زیر نگرانی ایک بین الاقوامی سائنسی پروجیکٹ پر عمل درآمد کیا گیا جس کا مقصد زمین کے لیے خطرہ بننے والے خلائی اجسام پر اثر ڈالنے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا، اس سلسلے میں مختلف ممالک کے لیے مختلف کام انجام دینے کی ہدایت دی گئی ہے، روس کا کام خطرناک خلائی اجسام کو جوہری دھماکوں کے ذریعے تباہ کرنے کا طریقہ وضع کرنا ہوگا۔
روس نے سیارچوں کے خلاف استعمال کیا جانے والا جوہری اسلحہ بنانے کا اعلان کیا ہے۔
News ID 1861142
آپ کا تبصرہ