11 جنوری، 2016، 10:51 PM

عراق میں 2 بم دھماکوں میں اور فائرنگ میں 30 افراد جاں بحق

عراق میں 2 بم دھماکوں میں اور فائرنگ میں 30 افراد جاں بحق

عراق کے دارالحکومت بغداد میں مسلح وہابی دہشت گردوں نے شاپنگ سینٹر پر حملہ کرکے 10 افراد کو ہلاک کردیا جبکہ دیگر دو بم دھماکوں میں بھی 20 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سومریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے دارالحکومت بغداد میں مسلح وہابی دہشت گردوں نے شاپنگ سینٹر پر حملہ کرکے 10 افراد کو ہلاک کردیا جبکہ دیگر دو بم دھماکوں میں بھی 20 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق عراق کے مغربی قصبے میں 2 بم دھماکوں کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔ دارالحکومت بغداد میں مسلح دہشت گردوں کے شاپنگ سینٹر پر حملہ کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ سکیورٹی حکام کے مطابق دہشت گردوں نے سب سے پہلے شاپنگ سینٹر کے باہر دھماکہ کیا جس کے بعد وہ اندھادھند فائرنگ کرتے ہوئے شاپنگ سینٹر میں گھس گئے اور وہاں موجود تمام افراد کو یرغمال بنا لیا، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سکیورٹی فورسز نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے شاپنگ مال میں موجود افراد کو چھڑانے کے لیے آپریشن شروع کردیا سکیورٹی فورسز نے مسلح دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جبکہ اس کارروائی میں 10 سے 15 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں ۔

News ID 1861004

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha