آذربائیجان میں آگ لگنے سے 30 افراد ہلاک

آذربائیجان میں ترکِ منشیات کے ایک سینٹر میں آگ لگنے سے 30 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بی بی سی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ آذربائیجان میں ترکِ منشیات کے ایک سینٹر میں آگ لگنے سے 30 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ آذربائیجان کےحکام کے مطابق دارالحکومت باکو میں واقع سینٹر میں یہ حادثہ آج صبح پیش آیا۔ فائر بریگیڈ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا تاہم اس دوران کم ازکم 30 افراد ہلاک ہوگئے۔ حکام نے واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

News Code 1879102

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 1 =