3 جنوری، 2016، 12:06 PM

سعودی عرب کے وزیر خارجہ آج اسلام آباد کا دورہ کریں گے

سعودی عرب کے وزیر خارجہ آج اسلام آباد کا دورہ کریں گے

سعودی عرب کے وزیر خارجہ عدال الجبیر آج پاکستان کا دورہ کریں گے جہاں وہ پاکستانکی سیاسی اور فوجی قیادت کو حال ہی میں قائم ہونے والے 34 ملکی فوجی اتحاد پر اعتماد میں لینے کی کوشش کریں گے کیونکہ پاکستان نے پہلے سعودی عرب کے فوجی اتحاد سے لاعلمی کا اظہار کیا تھا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے وزیر خارجہ عدال الجبیر آج پاکستان کا دورہ کریں گے جہاں وہ  پاکستانکی سیاسی اور فوجی قیادت  کو حال ہی میں قائم ہونے والے 34 ملکی فوجی اتحاد پر اعتماد میں لینے کی کوشش کریں گے کیونکہ پاکستان نے پہلے سعودی عرب کے فوجی اتحاد سے لاعلمی کا اظہار کیا تھا۔ پاکستانی وزارت خارجہ کے حکام کے مطابق سعودی وزير خارجہ کل پیر کو پاکستان کے وزیر ا‏عظم نواز شریف سے ملاقات اور گفتگو کریں گے۔ پاکستانی حکام کے مطابق سعودی وزير خارجہ کے دورے کا مقصد مشرق وسطی کے حالات پر بننے والے اتحاد پر پاکستانی قیادت سے مشاورت اور انھیں اعتماد میں لینے کی کوشش  ہے۔ واضح رہے کہ سعودی عرب نے امریکہ کے اشاروں پر دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے 34  اسلامی ملکوں کا اتحاد قائم کیا تھا۔ اتحاد میں پاکستان کو شامل کیے جانے پر اسلام آباد نے پہلے تولاعلمی کا اظہار کیا ، پھر بعد میں ملا جلا رد عمل ظاہر کیا  ۔ جہاں پاکستان کے سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے سعودی  اتحاد میں پاکستان کا نام شامل کیے جانے پر حیرت ظاہر کی تھی، وہیں دفتر خارجہ نے بعد میں اتحاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ اسلام آباد اپنے کردار کے حوالے سے مزید تفصیلات کا منتظر ہے۔ سعودی وزیر خارجہ اس سے قبل امریکہ میں سعودی عرب کے سفیر رہ چکے ہیں اور وہ امریکی مفادات کے تحفظ کے سلسلے میں خطے میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔

News ID 1860783

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha