8 جنوری، 2026، 11:29 AM

کیوبا، نکاراگوا اور کولمبیا کو بھی سبق سکھائیں گے، امریکی سینیٹر کی دھمکی

کیوبا، نکاراگوا اور کولمبیا کو بھی سبق سکھائیں گے، امریکی سینیٹر کی دھمکی

امریکی کانگریس کے ریپبلکن سینیٹر رِک اسکاٹ نے کھلے الفاظ میں دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ وینزویلا کے بعد لاطینی امریکا کے ممالک کیوبا، نکاراگوا اور کولمبیا بھی عبرت کا نشان بنائیں گے۔

مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی کانگریس کے ریپبلکن سینیٹر رِک اسکاٹ نے ایک انٹرویو میں لاطینی امریکا کے خلاف واشنگٹن کی جارحانہ پالیسی کا کھلم کھلا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وینزویلا کے بعد کیوبا اور نکاراگوا کو بھی ٹھیک کیا جائے گا، جبکہ آئندہ سال کولمبیا میں ایک نیا صدر اقتدار سنبھالے گا۔

فاکس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے رِک اسکاٹ نے وینزویلا کے صدر نیکولس مادورو کی گرفتاری کو خطے میں بڑے پیمانے پر سیاسی تبدیلیوں کا نقطۂ آغاز قرار دیا اور دعویٰ کیا کہ حالیہ واقعات لاطینی امریکا کی سیاسی سمت کو بدل کر رکھ دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ وینزویلا میں پیش آنے والے حالات صرف ایک ملک تک محدود نہیں رہیں گے بلکہ اس کے اثرات پورے لاطینی خطے میں محسوس کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت لاطینی امریکا کو کھلے طور پر امریکہ کی آنگن قرار دیتی رہی ہے اور واشنگٹن کی پالیسی یہ ہے کہ دباؤ، پابندیوں اور فوجی دھمکیوں کے ذریعے اس خطے کے تمام حکومتوں کو اپنے تابع بنایا جائے۔

یہ بیانات اس امر کی عکاسی کرتے ہیں کہ امریکہ خطے کی خودمختاری، عوامی رائے اور بین الاقوامی قوانین کو نظرانداز کرتے ہوئے لاطینی امریکا میں براہ راست سیاسی تبدیلیوں کے عزائم رکھتا ہے۔

News ID 1937595

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha