8 جنوری، 2026، 10:51 AM

لردگان میں ہنگامہ آرائی؛ مسلح شرپسندوں کی فائرنگ سے دو اہلکار جاں بحق، 30 زخمی

لردگان میں ہنگامہ آرائی؛ مسلح شرپسندوں کی فائرنگ سے دو اہلکار جاں بحق، 30 زخمی

ایران کے شہر لردگان میں پرتشدد جھڑپوں کے دوران مسلح شرپسندوں کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار شہید اور 30 دیگر زخمی ہو گئے، جبکہ متعدد سرکاری عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے شہر لردگان میں بدھ کے روز حالات اس وقت کشیدہ ہو گئے جب تاجروں اور دکانداروں کے ایک گروہ نے دکانیں بند کر کے احتجاج شروع کیا۔ احتجاج کے دوران بعض عناصر مظاہرین میں گھس آئے اور ماحول کو پرتشدد بنا دیا، جس کے بعد پولیس کے ساتھ شدید جھڑپیں ہوئیں۔

ذرائع کے مطابق، شرپسند عناصر نے پہلے پولیس پر پتھراؤ کیا اور بعد ازاں مسلح افراد نے رائفلوں سے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کر دی۔ اس حملے کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار شہید جبکہ 30 دیگر زخمی ہو گئے۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ فسادات کے دوران گورنر آفس سمیت کئی سرکاری و انتظامی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچایا گیا۔

سیکیورٹی اداروں نے صورتحال پر قابو پانے کے لیے اقدامات شروع کر دیے ہیں۔

واضح رہے ایران میں مہنگائی کے خلاف مختلف شہروں میں ہونے والے مظاہروں کو ایک شرپسند ٹولہ پرتشدد کاروائیوں کے ذریعے سیکورٹی فورسز کے کنٹرول سے خارج کرنا چاہ رہے ہیں اور وسیع پیمانے پر پرتشدد مظاہروں کو عام کرنے کی پوری کوشش ہو رہی ہے۔ لیکن ایرانی حکومت اور سیکورٹی اداروں کی بروقت اور سنجیدہ کاروائیوں کی وجہ سے دشمن اپنے ان اہداف میں کامیاب ہوتے نظر نہیں آرہے ہیں۔

News ID 1937592

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha