مہر خبررساں ایجنسی نے غیرملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائیل کے اینٹی کرپشن یونٹ نے اسرائیلی وزیر اعظم کی بیوی اور خاتون اول سے ملکی خزانے سے رقم ذاتی مقاصد کے لئے استعمال کرنے پر تحقیقات شروع کردی ہے۔ اطلاعات کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نتن یاہو کی اہلیہ سارہ نتن یاہوتل ابیب میں پولیس اسٹیشن میں پیش ہوئیں جہاں اینٹی کرپشن یونٹ نے ملکی خزانے سے رقم کا بڑا حصہ ذاتی مقاصد کے لئے استعمال میں لانے کی تحقیقات کی جب کہ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنا اثرو رسوخ استعمال کرتے ہوئے ساحلی شہر سیزارے میں ذاتی رہائش گاہ کے لئے فرنیچر اور دیگر اخراجات کی مد میں قومی خزانے سے رقم حاصل کی۔ اسرائیلی خاتون اول پر یہ بھی الزام ہے کہ انہوں نے اپنے والد کے علاج کے لئے رقم قومی خزانے سے حاصل کی۔
اسرائیل کے اینٹی کرپشن یونٹ نے اسرائیلی وزیر اعظم کی بیوی اور خاتون اول سے ملکی خزانے سے رقم ذاتی مقاصد کے لئے استعمال کرنے پر تحقیقات شروع کردی ہے۔
News ID 1860752
آپ کا تبصرہ