29 دسمبر، 2015، 12:01 PM

بھارت میں 200 بھگوانوں کو لوٹنے والا ہندو گرفتار

بھارت میں 200 بھگوانوں کو لوٹنے والا ہندو گرفتار

بھارت میں عقیدت مند ہندو مندروں میں قیمتی زیورات کا چڑھوا دیتے ہیں وہیں ان مندروں میں چوری کے واقعات بھی مسلسل ہوتے رہتے ہیں، بھارتی پولیس نے ایسی ہی وارداتوں میں ملوث ایک چور کو گرفتار کیا ہے جومندروں سے 200 بھگوانوں کو لوٹنے میں ملوث بتایا جارہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نےبھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت میں عقیدت مند ہندو مندروں میں قیمتی زیورات کا چڑھوا دیتے ہیں وہیں ان مندروں میں چوری کے واقعات بھی مسلسل ہوتے رہتے ہیں، بھارتی پولیس نے ایسی ہی وارداتوں میں ملوث ایک چور کو گرفتار کیا ہے جومندروں سے 200  بھگوانوں کو لوٹنے میں ملوث بتایا جارہا ہے۔ اطلاعات کے مطابق بنگلورو پولیس نے  کچھ عرصے قبل علاقے کے ایک بڑے مندر میں رکھے قیمتی ہار کی چوری کی تفتیش شروع کی تو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے اس ناگا راجا مالیگوڈا کو چورکی حیثیت سے شناخت کیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کیا تو اس نے اپنی تمام کارروائیوں کی داستان اگل دیں۔ پولیس کو معلوم ہوا کہ ناگا راجا  30 سال سے زائد عرصے سے مندروں میں چوریاں کررہا ہے اور اب تک متعدد چھوٹے مندروں کے علاوہ 200 بڑے مندروں سے بھی قیمتی اشیاء لوٹ چکا ہے۔ناگا راجا مالیگوڈا نے اپنے اعترافی بیان میں کہا ہے کہ وہ 16 سال کی عمر سے مندروں میں چوریاں کررہا ہے اور مندروں کے علاوہ آج تک کسی اور جگہ چوری نہیں کی اور چوری سے پہلے وہ خصوصی پوجا پاٹ بھی  کرتا ہے۔

News ID 1860659

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha