مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے صدراشرف غنی ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شرکت کے لئے پاکستان کے دارالحکومت اسلام آبادپہنچ گئےہیں۔ وزیراعظم نوازشریف نے نورخان ایئربیس پرافغان صدراشرف غنی کا استقبال کیا۔ وزیراعظم نوازشریف اورافغان صدراشرف غنی آج ہارٹ آف ایشیاکانفرنس کاافتتاح کریںگے۔ افغان صدر کی آمد پر انہیں 21توپوں کی سلامی بھی دی کی گئی۔صدر اشرف غنی نےگارڈ آف آنر کا معائنہ بھی کیا۔ اس موقع پر دونوں ملکوں کے قومی ترانے بجائے گئے۔
افغانستان کے صدراشرف غنی ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شرکت کے لئے پاکستان کے دارالحکومت اسلام آبادپہنچ گئےہیں۔
News ID 1860172
آپ کا تبصرہ