مہر خبررساں اجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر باراک اوبامہ اور روسی صدر ولادیمیر پوتن کے درمیان ملاقات ہوئی ہے جس میں شام اور یوکرین کے مسائل سمیت اہم معاملات پر گفتگو کی گئی۔ پیرس میں جاری ماحولیاتی تبدیلیوں سے متعلق کانفرنس میں شریک امریکی اور روسی صدور میں 30منٹ تک ملاقات جاری رہی اس موقع پر اوبامہ نے ترکی کی جانب سے روسی طیارہ مار گرانے پر اظہار افسوس بھی کیا۔ ملاقات میں دونوں رہنماﺅں کے درمیان شام اور یوکرین کی بگڑتی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ واضح رہے کہ ترکی کی جانب سے روسی طیارہ گرانے کے بعد امریکی اور روسی صدور میں پہلی بار ملاقات ہوئی ہے جو کہ بہت اہمیت کی حامل ہے ۔طیارہ گرانے کے بعد سے ترکی اور روس کے درمیان بننے والی صورتحال پر امریکی صدر نے پہلے ہی اپنے موقف سے آگاہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ ترکی اور روس کا آپس کا معاملہ ہے اور امریکہ اس میں مداخلت نہیں کرے گا۔
امریکی صدر باراک اوبامہ اور روسی صدر ولادیمیر پوتن کے درمیان ملاقات ہوئی ہے جس میں شام اور یوکرین کے مسائل سمیت اہم معاملات پر گفتگو کی گئی۔
News ID 1859981
آپ کا تبصرہ