30 نومبر، 2015، 12:38 PM

موسمیاتی تبدیلیوں اور دہشت گردی میں تعلق جوڑا جا سکتا ہے، بان کی مون

موسمیاتی تبدیلیوں اور دہشت گردی میں تعلق جوڑا جا سکتا ہے، بان کی مون

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے موسمیاتی تبدیلی کے مسئلے پر قابو پانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ طویل عرصہ تک موسم کی طرز میں تبدیلی کے معاملے کو دہشت گردی سے جوڑا جا سکتاہے۔

مہر خـررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے موسمیاتی تبدیلی کے مسئلے پر قابو پانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ طویل عرصہ تک موسم کی طرز میں تبدیلی کے معاملے کو دہشت گردی سے جوڑا جا سکتاہے۔ مالٹا کے شہر ویلیٹا میں دولت مشترکہ کے اجلاس میں شرکت کے موقع پرکینیڈین براڈ کاسٹنگ کارپوریشن (سی بی سی) سے گفتگو کرتے ہوئے سربراہ اقوام متحدہ نے کہا کہ اگر ہم موسمیاتی تبدیلیوں کے معاملے کو مناسب طریقے سے حل نہ کرسکے تو مایوس ہونے والے اور متاثر ہونے والے بیروزگار نوجوان غیرملکی دہشت گردوں کے ساتھ شامل ہو سکتے ہیں۔ دولت مشترکہ کالونی کے موقع پر رپورٹر سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہم 20 سالوں اور اس سے بھی زیادہ عرصہ سے اس مسئلے پر بات کررہے ہیں اور اب سائنس نے اس مسئلے کو بالکل واضح کردیا ہے۔ سی بی سی سے انٹرویو میں انہوں نے کہا پیرس حملہ اگلے ہفتے کی کانفرنس میں موسمیاتی تبدیلی پر ہونے والے معاہدے پر اثرانداز نہیں ہو سکتا۔

News ID 1859958

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha