26 نومبر، 2015، 10:39 PM

ترک صدر نے روس کی جانب سے معافی کے مطالبے کو مسترد کردیا

ترک صدر نے روس کی جانب سے معافی کے مطالبے کو مسترد کردیا

ترک صدر طیب اردوغان نے روسی صدر ولادیمیر پوتن کا معافی سے متعلق مطالبہ مسترد کرتے ہوئے کہا کہ طیارہ گرانے پرروس سے معافی نہیں مانگیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ترک ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترک صدر طیب اردوغان نے روسی صدر ولادیمیر پوتن کا معافی سے متعلق مطالبہ مسترد کرتے ہوئے کہا کہ طیارہ گرانے پرروس سے معافی نہیں مانگیں گے۔ ترک صدر کا کہناتھا کہ روس داعش سے تیل کی خریداری کا الزام لگا کر کردار کشی کر رہاہے,انہوں نے کہا کہ جو یہ ہم پر الزام عائد کر رہے ہیں انہیں چاہیے کہ وہ اسے ثابت کریں اگر وہ ایسا نہیں کرسکتے تو وہ جھوٹے ہیں۔ اس سے قبل روس نے ترکی سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا تھا۔ روسی حکام کا کہنا ہے کہ ترکی دونوں ممالک کے تعلقات کو بند گلی میں لے کر جا رہا ہے۔

News ID 1859876

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha