مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ آسٹریلیا میں بھی اسلام اور نسل پرستی کیخلاف مظاہرے ہوئے اور اس دوران 10 آسٹریلوی باشندوں کو گرفتار کیاگیا ہے۔ دہشتگردوں کی کارروائیوں سے اسلام مخالف جذبات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور اسیے کئی ممالک جو رودار اور مذہبی مساوات کا دعویٰ کرتے ہیں وہاں مسلم مخالف جذبات کا کھلے عام اظہار کیا جا رہا ہے۔ میلبورن کے نواحی علاقے میلٹن میں جھڑپوں کے بعد سات افراد کو جبکہ دیگر تین افراد کوئنزلینڈ، نیوساوتھ ویلز اور ساوتھ آسٹریلیا کی ریاستوں میں حراست میں لیئے گئے۔ سڈنی، ایڈیلیڈ، اور برسبین میں پکڑے جانے والے افراد پر قومی یادگار کو نقصان پہنچانے اور امن و امان میں خلل ڈالنے کے الزامات ہیں۔ ملک کے دیگر شہروں کینبرا، پرتھ اور ہوبارٹ میں بھی اتوار کو اسلام اور نسل پرستی کے خلاف ریلیاں نکالی گئیں لیکن پولیس کے مطابق وہاں سے کسی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
آسٹریلیا میں بھی اسلام اور نسل پرستی کیخلاف مظاہرے ہوئے اور اس دوران 10 آسٹریلوی باشندوں کو گرفتار کیاگیا ہے۔
News ID 1859806
آپ کا تبصرہ