مہر خبررساں ایجنسی نے روسی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس نے کہاہے کہ مالی میں دہشتگردی کی وجہ وہاں جمہوریت برآمد کرنا اور مشرق وسطیٰ اورافریقہ میں حکومتوں کاتختہ الٹنا ہے۔ روس کے محکمہ خارجہ کی ترجمان ماریہ زخاروا نے کہا کہ مالی ہوٹل میں دہشتگردی کاسبب اس ملک میں جمہوریت برآمدکرناہےاوراس خطے میں حکومتوں کاتختہ الٹناہے۔ ترجمان کے مطابق یہ محض نظریہ کی برآمد نہیں افراتفری کی برآمد ہے۔ واضح رہے کہ جمعہ کومالی میں ہوٹل پرحملے میں 170 افراد کو یرغمال بنایا گیا تھا، سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں زیادہ تر یرغمالیوں کوبازیاب کرالیا گیا تھا مگر 27 افراد مارےگئے تھے، جن میں 6 روسی شہری بھی شامل تھے۔
روس نے کہاہے کہ مالی میں دہشتگردی کی وجہ وہاں جمہوریت برآمد کرنا اور مشرق وسطیٰ اورافریقہ میں حکومتوں کاتختہ الٹنا ہے۔
News ID 1859776
آپ کا تبصرہ