7 نومبر، 2015، 5:17 PM

روسی طیارہ بم حملے کا نشانہ بنا، بلیک باکس ڈیٹا

روسی طیارہ بم حملے کا نشانہ بنا، بلیک باکس ڈیٹا

گزشتہ ہفتے مصر میں گر کر تباہ ہونے والے روسی مسافر طیارے کے بلیک باکس ڈیٹا سے اشارے مل رہے ہیں کہ یہ جہاز ممکنہ طور پر بم حملے کا نشانہ بنا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ گزشتہ ہفتے مصر میں گر کر تباہ ہونے والے روسی مسافر طیارے کے بلیک باکس ڈیٹا سے اشارے مل رہے ہیں کہ یہ جہاز ممکنہ طور پر بم حملے کا نشانہ بنا۔ مصر کی سربراہی میں اس سانحے کی تحقیقات کے نتائج سامنے آنے سے قبل ذرائع کا کہنا ہے کہ فلائٹ ڈیٹا اور وائس ریکارڈرز اس جہاز کی پرواز کے 24 منٹ بعد ناکارہ ہوئے۔ یہ جہاز مصری سیاحتی مقام شرم الشیخ سے روس کے دوسرے سب سے بڑے شہر سینٹ پیٹرزبرگ کی جانب روانہ ہوا تھا۔ اس حادثے میں طیارے پر سوار تمام 224 افراد مارے گئے تھے۔ گزشتہ روز روسی صدر پوٹن نے مصر کے لیے روسی فضائی کمپنیوں کی تمام پروازیں معطل کرنے کے احکامات جاری کر دیے تھے۔

News ID 1859403

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha