5 نومبر، 2015، 6:32 PM

بھارت اور پاکستان کا کنٹرول لائن پر امن برقرار رکھنے پر اتفاق

بھارت اور پاکستان کا کنٹرول لائن پر امن برقرار رکھنے پر اتفاق

بھارت اور پاکستان کے سرحدی کمانڈروں نے کنٹرول لائن پر امن برقرار رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت اور پاکستان کے سرحدی کمانڈروں نے کنٹرول لائن پر امن برقرار رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔ بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کے ایک سینئر افسر نے بتایا ہے کہ پاکستان رینجرز اور بی ایس ایف کے درمیان جموں وکشمیر کے سامبا سیکٹر میں منگو چک بارڈر پر ونگ کمانڈنٹ کمانڈر سطح کا اجلاس منعقد کیا گیا۔ پاکستان کی جانب سے پاکستان رینجرزکی سربراہی ونگ کمانڈر بھٹی اور بھارت کی جانب سے بی ایس ایف کے وفد کی سربراہی انچارج کمانڈنٹ وائے بی یادو نے کی۔ حکام کا کہنا ہے کہ پاک بھارت سرحدی حکام کی میٹنگ خوشگوار ماحول میں ہوئی جس میں دونوں اطراف سے سرحد پر امن کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات پر اتفاق کیا گیا۔ خوشگوار ماحول میں ہونیوالی ملاقات میں دونوں گروپوں نے سرحد پر امن برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ سرحدی کسان فصلیں کاشت کر سکیں۔ دونوں فوجی وفود نے اس مقصد کیلیے قریبی رابطہ رکھنے اور مسلسل فلیگ میٹنگ جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔

News ID 1859364

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha