مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت جموں کی بین الاقوامی سرحد ، لائن آف کنٹرول پر جدید آلات نصب کر رہا ہے تاکہ دراندازی کی روک تھام کی جاسکے۔ بھارتی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ آنے والے خطرات کا مقابلہ کرنے کیلئے فوج کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے جس کیلئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔ جموں کی بین الاقوامی سرحد، لائن آف کنٹرول پر تعینات فوج نے سرحد پار کی سرگرمیوں پر مسلسل نگرانی کیلئے رات کے دوران کسی سرگرمی پر نظر رکھنے کیلئے خصوصی جدیدکیمرے‘ دوربینیں اور آلات نصب کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔
بھارت جموں کی بین الاقوامی سرحد ، لائن آف کنٹرول پر جدید آلات نصب کر رہا ہے تاکہ دراندازی کی روک تھام کی جاسکے۔
News ID 1859956
آپ کا تبصرہ