30 مئی، 2018، 4:02 AM

پاکستان اور بھارت کا جنگ بندی معاہدے کی پاس داری پر اتفاق

پاکستان اور بھارت کا جنگ بندی معاہدے کی پاس داری پر اتفاق

پاکستان اور بھارت کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز (ڈی جی ایم اوز) کا ہاٹ لائن پر رابطہ ہوا ہے جس میں جنگ بندی معاہدے کی پاس داری پر اتفاق کیا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز (ڈی جی ایم اوز) کا ہاٹ لائن پر رابطہ ہوا ہے جس میں جنگ بندی معاہدے کی پاس داری پر اتفاق کیا گیا۔ پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ایم اوز نے ہاٹ لائن پر رابطہ کرکے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باوٴنڈری کی موجودہ صوتحال کا جائزہ لیا۔ ڈی جی ایم اوز نے 2003ء کے سیز فائر معاہدے پر مکمل عمل درآمد پر اتفاق کیا۔ پاکستانی فوج کے آئی ایس پی آر کے مطابق سرحد کے ساتھ رہنے والے شہریوں کو مشکلات سے بچانے کے اقدامات پر دونوں متفق ہیں جب کہ دونوں اطراف سے سیز فائر کی خلاف ورزی نہ ہونے کو یقینی بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ اس موقع پر پاک بھارت حکام نے کہا کہ امن کو یقینی بنا کر موجودہ صورتحال بہتر بنانے کے لیے مخلصانہ اقدامات کیے جائیں گے۔

News ID 1881063

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha