30 اکتوبر، 2015، 3:44 PM

شام کے مسئلے کا حل بات چیت کے ذریعے چاہتے ہیں، پاکستان

شام کے مسئلے کا حل بات چیت کے ذریعے چاہتے ہیں، پاکستان

پاکستانی ترجمان دفتر خارجہ قاضی خلیل کا کہنا ہے شام کے حوالے سے پاکستان کا موقف بالکل واضح ہے کہ اسلام آباد حکومت شام کے مسئلے کا حل بات چیت کے ذریعے چاہتی ہے۔

مہر خبر رساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی ترجمان دفتر خارجہ قاضی خلیل کا کہنا ہے شام کے حوالے سے پاکستان کا موقف بالکل واضح ہے کہ اسلام آباد حکومت شام کے مسئلے کا حل بات چیت کے ذریعے چاہتی ہے۔ صحافیوں کو ہفتہ وار پریس بریفنگ دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے جوہری پروگرام کے حوالے سے کسی قسم کا دباؤ قبول نہیں کیا جائے گا اور ملک کے دفاع کے لئے ہر ممکن اقدام اٹھایا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کی افواج کی مشترکہ جنگی مشقیں انسداد دہشت گردی کے لئے ہیں۔ قاضی خلیل کا کہنا تھا کہ پاکستان کو خطے اور مشرق وسطیٰ کی سیکیورٹی صورت حال پر تشویش ہے لیکن شام کے حوالے سے پاکستان کا موقف بالکل واضح ہے اور ہم  شام کے مسئلے کا حل بات چیت کے ذریعے چاہتے ہیں۔

News ID 1859220

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha