16 اکتوبر، 2015، 4:16 PM

پرویز مشرف کی گرفتاری پرعمل درآمد روکنے کا حکم

پرویز مشرف کی گرفتاری پرعمل درآمد روکنے کا حکم

پاکستان کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ججز نظر بندی کیس میں سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی گرفتاری پر عمل درآمد روکنے کا حکم دے دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ججز نظر بندی کیس میں سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی گرفتاری پر عمل درآمد روکنے کا حکم دے دیا ہے۔ ججز نظر بندی کیس کی سماعت انسدادہشت گردی کی عدالت کے جج سہیل اکرم نے کی۔ سماعت کے موقع پر پرویز مشرف کے وکیل نے تیاری کے لئے مزید وقت مانگ لیا۔ عدالت نے پرویز مشرف کے وکیل کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت 30 اکتوبر تک ملتوی کردی۔ اس کے علاوہ عدالت نے پرویز مشرف کے وارنٹ گرفتاری پر عملدرآمد بھی روکنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ وارنٹ گرفتاری پر بحث بھی آئندہ سماعت پر ہی کی جائے گی۔

News ID 1858907

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha