11 اکتوبر، 2015، 2:54 PM

ایران کا عماد بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ

ایران کا عماد  بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع جنرل دھقان نے اعلان کیا ہے کہ ایرانی وزارت دفاع نے عماد بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے عماد میزائل طویل فاصلے تک ہدف کودقیق نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع جنرل دھقان نے اعلان کیا ہے کہ ایرانی وزارت دفاع نے عماد  بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ عماد بیلسٹک میزائل طویل فاصلے تک اپنے ہدف کو دقیق نشانہ بنانے کی بھر پور صلاحیت رکھتا ہے عماد میزائل کو ایران نے مقامی سطح ڈیزائن اور تیار کیا ہے۔

وزیر دفاع جنرل دھقان نے کہا کہ ایران کو اپنی دفاعی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے کے سلسلے میں کسی سےاجازت لینے کی ضرورت نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایران کا میزائل نظام صرف دفاعی نوعیت کا ہے۔ جنرل دھقان نے کہا کہ عماد بیلسٹک میزائل ایرانی فوجی ماہرین کی توانائیوں کا شاندار مظہر ہے۔

News ID 1858779

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha