مہر خبررساں ایجنسی نےرائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں کل یکے بعد دیگرے 2 بم دھماکوں میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 97 تک پہنچ گئی ہے جبکہ دھماکوں میں 200 سے زائد افراد زخمی ہوگئے ۔اطلاعات کے مطابق انقرہ میں کل ریلوے اسٹیشن اور حکومت مخالف گروپ کی جانب سے منعقدہ امن ریلی کے قریب 2 زور دار دھماکے ہوئے جس کے نتیجے میں 97 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ دھماکوں میں 200 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ۔ زخمیوں میں بعض کی حالت اب بھی تشویشناک ہے جس کی بنا پر ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں کل یکے بعد دیگرے 2 بم دھماکوں میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 97 تک پہنچ گئی ہے جبکہ دھماکوں میں 200 سے زائد افراد زخمی ہوگئے ۔
News ID 1858762
آپ کا تبصرہ