مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق سپاہ اسلام کے اہم جنرل شہید حسین ہمدانی کی لاش دمشق سے تہران پہنچ گئی ہے۔ شہید ہمدانی شام میں فوجی مشیر کے عنوان سے اپنے فرائض انجام دیتے ہوئے کل حلب کے قریب دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہوگئے۔ اتوار کو تہران میں ان کی تشییع جنازہ ہوگی جبکہ پیر کو ان کی تشییع جنازہ ہمدان میں ہوگی اور پھر انیھں ہمدان میں ہی سپرد خاک کردیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق شہید جنرل حسین ہمدانی نے حضرت بی بی زینب کے حرم مبارک کی حفاظت اور دفاع میں اہم کردار ادا کیا۔ اللہ تعالی انھیں جنت الفردوس میں شہدائے کربلا اور شہدائے ایران کے ساتھ محشور فرمائے۔
سپاہ اسلام کے اہم جنرل شہید حسین ہمدانی کی لاش دمشق سے تہران پہنچ گئی ہے۔
News ID 1858741
آپ کا تبصرہ