21 ستمبر، 2015، 4:18 PM

پوپ فرانسس کی فیڈل کاسٹرو سے ملاقات

پوپ فرانسس کی فیڈل کاسٹرو سے ملاقات

پوپ فرانسس کیوبا کے تاریخی دورے پر ہوانا پہنچ گئے جہاں اس نے کیوبا کے رہنما فیڈل کاسٹرو کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پوپ فرانسس کیوبا کے تاریخی دورے پر ہوانا پہنچ گئے جہاں اس نے کیوبا کے رہنما فیڈل کاسٹرو کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کی۔ یہ غیر سرکاری ملاقات 40 منٹ تک جاری رہی ۔ رپورٹ کے مطابق ہوانا آمد پر کیوبا کے صدر راول کاسترو نے ایئر پورٹ پر پوپ فرانسس کا استقبال کیا اور پوپ کو یقین دلایا کہ کیوبا کے آئین میں آزادی مذہب کو مقدس مقام حاصل ہے۔
کیوبا کے سہ روزہ دورے میں پوپ فرانسس ہوجن اور سانتیاگو کے شہروں کا سفر کریں گے جہاں وہ مختلف اجتماعات سے خطاب اور دونوں شہروں میں کیتھولک مذہبی شخصیات سے ملاقات کریں گے جس کے بعد وہ واشنگٹن کے لئے روانہ ہوں گے۔

News ID 1858296

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha