16 ستمبر، 2015، 10:08 PM

پاکستانی وزارت خارجہ میں ہندوستانی ڈپٹی ہائی کمشنرطلب

پاکستانی وزارت خارجہ میں ہندوستانی ڈپٹی ہائی کمشنرطلب

پاکستان نے ہندوستانی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرکے ایل او سی پر ہندوستانی فوج کی فائرنگ پر شدید احتجاج کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستنا کی سرکاری خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان نے ہندوستانی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرکے ایل او سی پر ہندوستانی فوج کی فائرنگ پر شدید احتجاج کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق پاکستانی وزارت خارجہ نے ہندوستانی  ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو طلب کرکے  گزشتہ روز لائن آف کنٹرول پر ہندوستانی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ اور اس کے نتیجے میں پاک فوج کے اہلکار کے جاں بحق ہونے  پر شدید احتجاج کیا اور شہریوں کو نشانہ بنانے پر اپنی شدید تشویش سے بھی آگاہ کیا۔

اطلاعات کے مطابق ہندوستانی  ڈپٹی ہائی کمشنر کو ایک احتجاجی مراسلے بھی دیا گیا جس میں کہا گیا ہےکہ ہندوستان  ایل او سی پر فائرنگ سے 2003 کے سیز فائر معاہدے اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی کررہا ہے لہٰذا سیز فائر معاہدے کا احترام کیا جانا چاہیے۔واضح رہے کہ ہندوستانی فوج کی جانب آج بھی بٹل سیکٹر پر فائرنگ اور گولہ باری کی گئی جب کہ گزشتہ روز بھی فائرنگ کے واقعے میں پاک فوج کا ایک اہلکار جاں بحق ہوگیا تھا۔

News ID 1858182

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha