21 جنوری، 2018، 11:34 AM

ہندوستانی فوج کی نکیال سیکٹر پر فائرنگ سے 2 پاکستانی شہری ہلاک

ہندوستانی فوج کی نکیال سیکٹر پر فائرنگ سے 2 پاکستانی شہری ہلاک

ہندوستانی فوج کی نکیال سیکٹر پر فائرنگ سے ایک خاتون سمیت دو پاکستانی شہری ہلاک ہوگئے ہیں پاکستانی وزارت خارجہ نے ہندوستانی ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کرکے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی فوج کی نکیال سیکٹر پر فائرنگ سے ایک خاتون سمیت دو پاکستانی شہری ہلاک ہوگئے ہیں پاکستانی وزارت خارجہ نے  ہندوستانی ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کرکے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔ پاکستانی وزارت  خارجہ کے مطابق ایل او سی کے نکیال سیکٹر پر ہندوستان کی 18 چوکیوں سے فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 33 سالہ دل محمد ولد جان محمد اور 25 سالہ نفیسہ زوجہ کامران ہلاک ہوگئیں جب کہ فائرنگ کے نتیجے میں 6 ماہ کی بچی اور 2 خواتین شدید زخمی ہوگئیں جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ زخمیوں میں 26 سالہ صاحبہ زوجہ ماجد، چھ ماہ کی بچی نور دختر ماجد اور 38 سالہ نسیمہ زوجہ خادم حسین شامل ہیں۔

پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان فیصل کے مطابق بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جی پی سنگھ کو احتجاجی مراسلہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ شہری آبادی پر فائرنگ انسانی حقوق اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

News ID 1878194

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha