16 دسمبر، 2016، 5:11 PM

ایل او سی پر فائرنگ، پاکستانی دفتر خارجہ کا ہندوستان سے احتجاج

ایل او سی پر فائرنگ، پاکستانی دفتر خارجہ کا ہندوستان سے احتجاج

لائن آف کنٹرول پر ہندوستانی افواج کی فائرنگ پر پاکستانی دفتر خارجہ نے ہندوستانی ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کرکے شدید احتجاج کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر ہندوستانی افواج کی فائرنگ پر پاکستانی دفتر خارجہ نے ہندوستانی ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کرکے شدید احتجاج کیا۔ پاکستانی دفتر خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں ترجمان کا کہنا تھا کہ ڈائریکٹر جنرل جنوبی ایشیاء اور سارک ڈاکٹر محمد فیصل نے ہندوستانی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفتر خارجہ طلب کیا اور ہندوستانی فورسز کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزی اور اسکول بس کو فائرنگ کا نشانہ بنائے جانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔  ترجمان کے مطابق ہندوستانی ڈپٹی ہائی کمشنر کو کہا گیا ہے کہ ہندوستان ایل اوسی پر 2003 کے سیز فائر معاہدے کی پاسداری کرے۔ واضح رہے کہ پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے قریب لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے نکیال سیکٹر پر ہندوستانی فورسز کی اسکول بس پر فائرنگ کے نتیجے میں ڈرائیور جاں بحق جبکہ 10 طالب علم زخمی ہوگئے۔

News ID 1869037

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha