مہر خبررساں ایجنسی نے شینہوا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین کے صوبے سنکیانگ میں زلزلے کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلہ کی شدت 6.4 جبکہ زمین میں اس کی گہرائی 20 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کے بعد آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث لوگ اپنے گھروں سے باہر آ گئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں 3 افراد کے ہلاک اور 20 کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جب کہ اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔چین کے علاوہ بھارت میں بھی 5.8 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔
واضح رہے کہ 2008 میں چین کے صوبے سی چوان میں آنے والے 7.9 شدت کے زلزلے میں 80 ہزار سے زائد افراد ہلاک اور ہزاروں زخمی ہوئے تھے۔
آپ کا تبصرہ