3 جولائی، 2015، 12:44 AM

بنگلا دیش میں القاعدہ کے کمانڈر سمیت 12 افراد گرفتار

بنگلا دیش میں القاعدہ کے کمانڈر سمیت 12 افراد گرفتار

بنگلا دیش کی سکیورٹی فورسز نے وہابی دہشت گرد تنظیم القاعدہ کی برصغیر شاخ کے ایک مرکزی کمانڈر سمیت 12 دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بنگلا دیش کی سکیورٹی فورسز نے وہابی دہشت گرد تنظیم القاعدہ کی برصغیر شاخ کے ایک مرکزی کمانڈر سمیت 12  دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق بنگلادیش کی انسداد دہشت گردی فورس “ریپڈ ایکشن بٹالین” کے عہدیدار میجرمقصود عالم نے میڈیا کو بتایا ہے کہ سکیورٹی ادارے کے اہلکاروں نے دارالحکومت ڈھاکہ کے مختلف علاقوں میں چھاپہ مارکارروائیوں کے دوران القاعدہ کی برصغیرشاخ کے 12 دہشت گردوں کو گرفتارکرکے ان کے قبضے سےدھماکہ خیزمواد، اسلحہ اورتحریری مواد بھی قبضے لیا ہے۔

میجرمقصود عالم کے مطابق  گرفتارہونے والوں میں القاعدہ کی برصغیرشاخ کے بنگلا دیش میں اعلیٰ معاون معین الاسلام اوران کا مشیرظفر امین شامل ہیں۔ معین الاسلام کالعدم مذہبی عسکریت پسند تنظیم حرکت الجہاد الاسلام کا سابق رہنما بھی ہے۔

News ID 1856314

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha