مصر میں گشتی دستوں پر مسلح افراد کا حملہ

مصری ذرائع کے مطابق مسلح وہابی دہشت گردوں نے مصر کے صوبہ الفیوم اور سویف میں مصری فوج کے گشتی دستوں پر حملہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الیوم السابع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مسلح وہابی دہشت گردوں نے مصر کے صوبہ الفیوم اور سویف میں مصری فوج کے گشتی دستوں پر حملہ کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق صوبہ الفیوم کے جرفس گآؤں میں آج صبح مسلح افراد نے مصری کے گشتی دستے پر حملہ کیا اور حملے کے بعد فرار ہوگئے ۔

ادھر بنی سویف صوبہ میں بھی پولیس کی دو گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا ان حملوں میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے لیکن دہشت گردوں نے صحرائے سینا میں مصری فوج اور حکومت کی نیند اڑآ دی ہے سینا میں کل ایک حملے میں سکیورٹی اہلکاروں اور مسلح دہشت گردوں سمیت 100 افراد ہلاک ہوگئے ۔

News Code 1856301

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 3 =